پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون برآمد
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں
لاہور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس شیخوپورہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ملزمان ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرارہوگئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تلاشی لی توگاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 217 کلو چرس اور 40 کلو افیون شامل ہے، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
https://x.com/OfficialDPRPP/status/1753112462382322111?s=20