یہ ہے پرامن لاہور، پولیس کی موجودگی میں بیوہ خاتون قتل،پولیس فرار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں مقامی پولیس کی موجودگی میں قبضہ گروپ نے 50 سالہ بیوہ خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس موقع سے فرار ہو گئی بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے جانے کے بعد لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے اپنے قانونی تقاضے پورے کر لیے

مناواں کے علاقے ہنڈو ڈوگراں میں قبضہ گروپ کے سرغنہ وقار گجر نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایس پی کینٹ کے آفس میں انصاف کے تلاش میں ٹھوکریں کھا کر واپس آنے والی 50 خاتون عالیہ بی بی کو مقامی پولیس کی موجودگی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس اہلکار اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ گھڑے ہوئے اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بعد ازاں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا .

بتایا گیا ہے کہ وقار گجر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عالیہ کی زمین پر پولیس کی مدد سے قبضے کر رہا تھا اس سلسلے میں ایس پی کینٹ نے دونوں پارٹیوں کو اپنے آفس طلب کر رکھا تھا جہاں سے واپسی کے بعد ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مطابق قبضہ مافیا کے سر غنہ وقار گجر وغیرہ نے مقدمات درج کروانے اور زمیں نہ دینے کی پاداش میں قتل کیا مقامی رہائشیوں کے مطابق ملزمان علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جائے ہیں جو مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی سرپرستی میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں.

یہ ہے پر امن لاہور،سکھ یاتری خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

ایک اور واقعہ میں ڈکیتی مزاحمت یا جائیداد کا تنازع فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چالیس سالہ تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ورثا کا روڈ بلاک کر کے احتاج۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ کر رہائشی مقامی تاجر صفدر موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو لینے کوٹ لکھپت جا رہا تھا کہ 2نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے صفدر کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی پولیس نے موقع پر قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے مقتول کے بھائی کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا پلاٹ کے لین دین ک تنازع چل رہا تھا

Shares: