چھالیہ اسمگلرز کی پولیس کو رشوت دینے کی پیشکش مہنگی پڑ گئی
کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کی جانب سے پولیس کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑ گئی،پولیس نے رشوت کی رقم وصول کر کے مقدمہ درج کر لیا-
باغی ٹی وی : ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے بلوچستان سے آنے والے ٹریلر سے 40 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹن چھالیہ برآمد کرلی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے پولیس کو رشوت کی بھی پیشکش کی گئی اور بطور رشوت دیئے گئے 16 لاکھ روپے پولیس نے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے چھالیہ کی بوریاں ٹرک پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریوں کے ساتھ چھپائی ہوئی تھیں، پولیس نے تلاشی کے دوران ٹرک سے چھالیہ کی 280 بوریاں برآمد کرلیں جس کا وزن 3 ہزار 360 کلو گرام بتایا جاتا ہے،موچکو پولیس نے چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چاروں ملزمان نبی بخش ، یار خان ، عجب خان اور باران کو گرفتار کرلیا ۔
گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار
قبل ازیں اینٹی نارکاٹکس فورس نے پسنی بلوچستان میں بڑا آپریشن کیا، آپریشن کپر پوسٹ، پسنی بلوچستان کے دور رساں پہاڑی علاقے کے سخت موسم میں کیا گیا،آپریشن کے دوران چرس کے 187 بیگ جن میں تقریباً 2.05 کلوگرام ٹن ضبط کی گئی اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا،ضبط کی گئی منشیات کو نارکاٹکس فورس کی ٹیم نے پیدل 2 راتوں کے اندر پوسٹ پر پہنچایا،ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں-