ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا

جس میں ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ترجیہات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی‘پولیس افسران کی جانب سے معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے‘‘اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اسے مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ کرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے۔ انہو ں نے کہاکہ ضلع خانیوال میں قانون کی بالادستی‘امن وامان کا قیام اور جرائم سے پاک کرنا میرے منشور میں شامل ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہو ں نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زیرالتواء مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر حقائق کی روشنی میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوکریں او رتھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کیساتھ ساتھ تھانو ں میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے‘تھانوں میں آنیوالے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Shares: