پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی ریپ ایکٹ آگاہی اور ٹریننگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا
باغی ٹی وی کے مطابق سمینار میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سٹی منزہ کرامت اور ایس پی سول لائنز شاہد احمد خان نے شرکت کی جبکہ سیمینار میں ڈی ایس پی لیگل شاہد صدیق، سرکل ڈی ایس پیز، SSOIU انچارجز اور تفتیشی افسران بھی شریک ہوئے.ٹریننگ سیشن میں پولیس افسران نے اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق آگاہی لیکچرز دیئے، اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کا کہنا تھا کہ افسران ریپ کے کیسز میں سیکشن وائز رولز کو فالو کریں، شیڈیول ون اور شیڈیول ٹو کے مطابق تفتیش عمل میں لائی جائے.محمد نوید نے کہا کہ افسران کی نیشنل لیول کی ٹریننگ سے ہی خواتین کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہے.ایسے سیمینارز سے افسران کی تفتیشی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا،خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں تمام ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں.خواتین سے متعلق مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے. ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے آئندہ بھی ایسے سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا .
بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان