پشاور پولیس لائنز دھماکے میں خود کش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار، سہولت کار کوئی اور نہیں پولیس کانسٹیبل محمد ولی نکلا
سی ٹی ڈی نے سہولت کار پولیس اہلکار کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا۔ سہولت کار دہشت گردسے دو خود کش جیکٹس برآمد کی گئی ہیں،گرفتار سہولت کار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔ دہشت گرد افغانستان سے خودکش جیکٹس، حملہ آوروں اور دھماکہ خیز مواد کی براراست ترسیل میں ملوث ہے۔ پولیس لائن خود کش حملے میں سہولت کار نے حملہ آور کو پولیس لائن پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ 30 جنوری 2023 کو پولیس لائن دھماکے میں 86 پولیس اہلکار شہید جبکہ 249 زخمی ہوئے تھے.دہشت گرد محمد ولی کو پولیس لائنز پر حملے کے لیے ماہانہ 40000-50000 اور 2 لاکھ ادا کیے گئے۔
گرفتار دہشت گرد کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوتا ہے۔
2021 میں کانسٹیبل محمد ولی نے افعانستان میں موجود جماعت الاحرارکے ایک کمانڈر کےساتھ رابطہ کیا۔ اورفروری 2021 میں، براستہ کوئٹہ چمن بارڈر افغانستان گیا جہاں اس کی ملاقات صلاح الدين (جماعت الاحرار اور مکرم خراسانی (جماعت الاحرار ) سے ہوئی۔ پاکستان واپسی پر راستے میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوا لیکن جماعت الاحرار کے کمانڈرکی مداخلت پر رہا ہو گیا۔دہشتگرد محمد ولی اسکے علاوہ اور بہت سی تخریبی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے جن میں افعانستان سے خودکش جیکٹس ، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کو مختلف ٹارگٹ تک پہنچانااور ٹارگٹ کلنگ میں معاونت شامل ہیں۔
اس کامیابی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں خراج تحسین کی مستحق ہیں، جنہوں نے پولیس فورس میں چھپی ایک ایسی کالی بھیڑ کو بے نقاب کیا ہے جس نہ صرف اپنے ہی ہم پیشہ بھایئوں کو شہید کیا بلکہ دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں سہولت کاری کی۔ یہاں اس اہم پہلو کا ذکر بھی ہونا چاہیے کہ جب پولیس لائن خودکش حملہ ہوا تو فوج کے خلاف بداعتمادی اور پروپیگنڈے کی فضاء بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک مذموم مہم کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، عوام کے تعاون سے، خوارج کی طرف سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے اوران کے غیر ملکی آقاؤں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم اور متحد ہیں۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے کا سہولت کارپولیس اہلکارگرفتار،تہلکہ خیز انکشافات
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی








