پولیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت،سندھ ہائیکورٹ نے کیا حکومت سے جواب طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کے خلاف وزیر اعلی سندھ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بنانے کا معاملہ ،وزیر اعلی سندھ کی جانب سے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفیکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو 12 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پولیس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرہا ہے ،22 فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کے خلاف انکوائری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا، 24 فوری کو آئی جی سندھ نے خط میں کہا انکوائری انکی مشاورت کے بغیر کی جاری ہے،
درخواست گزار نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق پولیس کے انچارج آئی جی سندھ ہیں وزیر اعلیٰ مداخلت نہیں کرسکتے، پولیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت غیر قانونی نے، سندھ حکومت جرائم پیشہ افراد کو بچانے کے لیے پولیس کو متنازعہ بنا رہی ہے،