اسلام آباد پولیس ملازمین کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر فائٹنگ کورس کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر آگ سے بچاؤ/لائف سیفٹی کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد پولیس کے 34 ملازمین نے حصہ لیا یہ کورس پانچ روزہ پر محیط تھا کورس میں پولیس علمے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور آگ بجھانے کے آلات کے استعمال اور عمارتوں میں نصب اگ بجھانے کے آلات سمیت شہریوں کی جان و مال کو ہنگامی حالات میں محفوظ رکھنے کے طریقوں کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ طارق جاوید قاضی نے بتایا کہ زیادہ تر عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات اور لائف سیفٹی کا سامان موجود تو ہوتا ہے لیکن عملی علم نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات میں اضافے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ اس صورت میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تربیت حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ آگ کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوں
تربیتی کورس کی اختتامی تقریب پر ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی محمد سلیم کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے نعیم سواتی (اے ڈی انفراسٹرکچر) ڈائریکٹر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی کے فیکلٹی کا شکریہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔
ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ کورس پولیس ملازمین کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا اور مستقبل میں مزید ملازمین کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا مزید انھوں نے کہا کہ پولیس فورس کو معتدد کورسز کروائے جارہے ہیں آن کا مقصد پولیس ملازمین کے استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے