راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔
باغی ی وی : پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فاروق اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی، ڈاکو اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کی 55 ٹو ایل روڈ پر پیش آیا جہاں پر ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کر کے آنے جانیوالی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک رکشے والے کو روکنے کا کہا مگر وہ مزاحمت کرتے ہوئے نہ رکا جس پر ڈاکوؤں نے اسے فائر مار دیئےرکشہ ڈرائیور گولیاں لگنے کے سبب جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔