کندھ کوٹ :ضلع بھر سے اغواء ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

مغوی ایف سی اہلکار کی بازیابی کیلئے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنا، ٹریفک بلاک،مغوی کی بازیابی کا مطالبہ

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) ضلع بھر سے اغوا ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام مغوی ایف سی اہلکار کی بازیابی کیلئے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنا ٹریفک معطل مغوی کی بازیابی کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو پولیس بازیاب نہیں کروا سکی، مغوی کی بازیابی کیلئے ورثاء نے انڈس ہائی وے رانو اسٹاپ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا ،

مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا ہے اور سخت نعرے بازی کی،دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، مظاہرین کا کہنا ہے 24 روز قبل پاکستان پیٹرولیم گیس فیلڈ کندھ کوٹ کے تیل کے کنوئیں پر سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا اور ڈاکوؤں نے دو مرتبہ تشدد زدہ وڈیو وائرل کر کے تاوان طلب کیا ہے ، ہم تاوان کہاں سے لائیں پولیس اور پی پی ایل انتظامیہ ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے ، ہم مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں

ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے شہری اور عوام کے محافظ بھی غیر محفوظ بن گئے ہیں مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مغوی ایف سی اہلکار کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رکھا جائے گا، واضح رہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے قید میں ہیں ،اغواء کر وارداتیں اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ،پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔

Leave a reply