پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

0
71

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، کئی شہروں میں پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنان کے مابین جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں ، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں پولیس نے رات گئے کارکنان پر شلینگ کی جس سے ایک کارکن جس کا تعلق موضع لیٹی سے بتایا جا رہا ہے جاں بحق ہو گیا ہے،تلہ گنگ میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ کر کے تحریک لبیــــــــــــک کا کارکن جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہو گئے محمد زوہیب ولد جہان خان لیٹی پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

لاہور میں بھی احتجاج جاری ہے،شاہدرہ امامیہ کالونی پھاٹک پر تحریک لبیک کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، اطلاعات کے مطابق پانچ کارکنان زخمی ہوئے ہیں ،پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھی رات گئے تحریک لبیک کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے بدترین شیلنگ کی گئی اور تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کارکنان زخمی ہوئے،

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے،

واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

Leave a reply