کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق مقتول اپنے گھر کے باہر گاڑی سے اتر رہے تھے کہ ملزمان نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ محمد خان ابڑو کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ یہ دہشت گردی ہے یا ذاتی دشمنی۔ مقتول اس سے قبل گھگھر پھاٹک پولیس پوسٹ کے انچارج رہ چکے تھے اور اس وقت اسٹیل ٹاؤن پولیس میں تعینات تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے ہیلمٹ اور ماسک پہن کر حملہ کیا، ملزمان فائرنگ سے پہلے علاقے کی ریکی بھی کر چکے تھے۔

حیدرآباد میں مذہبی جلوس، کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق، 5 زخمی

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ صرف 50 فیصد ، شہری پریشان

Shares: