روجھان ۔ کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف پولیس کا اپریشن کئی ڈاکوہلاک،کچہ میں فضائی اپریشن کیلئے ہیلی کاپٹربھیجنے کافیصلہ،آپریشن کی سربراہی ڈی پی او راجن احمد محی الدین اور ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کر رہے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ۔راجن پورکی تحصیل روجھان کچہ کے علاقہ خیر پور بمبلی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کئی ڈاکوہلاک ہوگئے ہیں،آپریشن کی سربراہی ڈی پی او راجن احمد محی الدین اور ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کر رہے ہیں،

پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے ڈاکوئوں کے گرد گھیرہ تنگ کر دیا گیا،پولیس کی پیش قدمی جاری ہے ،اطلاعات کے مطابق ڈاکوئوں کے ساتھ بھاری فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس اور اہل علاقہ کی جانب سے ڈاکوئوں کی جانب سے 3 نعشیں لے جاتے ہوئے دیکھا گیاہے،سیلابی پانی اور دشوار گزار راستوں کے باوجودبھی پولیس کی پیش قدمی جاری ہے،آپریشن میں ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،ترجمان پولیس راجن پور کاکہناہے کہ آپریشن میں پولیس کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ استعمال کیاجارہاہے۔ جاری پولیس آپریشن میں پولیس کی تمام جوان محفوظ ہیں اور جواں مردی سے لڑ رہے ہیں پولیس کا کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ہے،اس اپریشن میں پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے کچہ کے 2 ڈاکو فیاض دولانی اور گورا عمرانی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ لنڈ گینگ کا سرغنہ شاہد لنڈ شدید زخمی ہے۔

ملتان میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے راجن پور میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی نفری مزید بڑھا دی ہے ،رینجرز کے دستے پولیس کی مدد کیلئے کچہ روانہ ہو چکے ہیں۔ ڈاکوئوں کے خلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے، ڈاکٹر احسان صادق کی خصوصی کاوشوں سے پولیس کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر بھی کچہ میں بھیجاجارہاہے۔ ڈاکٹر احسان صادق نے کہاہے کہ کچہ کے علاقے میں تعینات افسران و جوان حوصلہ بلند رکھیں،آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جائے گااورشر پسند عناصر کے خاتمے اور آپریشن کی کامیابی کیلئے مزید اقدامات کیے جا رہے ۔

Shares: