مرکزی مسلم لیگ کی دھماکے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت،زخمیوں کی صحتیابی کی دعا
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے بہادر سپاہیوں کو نشانہ بنا کر وطن عزیز کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سب کو متحد کرے گی،
خالد مسعود سندھو نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔
اسرائیلی حملہ ہسپتال پر نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر ہے، سیف اللہ قصوری
غزہ لہو لہو،20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس شہر قائد میں ہو گی، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے غزہ کے آخری مکمل طور پر فعال ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کو انسانیت سوز اور کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ صرف ایک ہسپتال پر نہیں، بلکہ انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 20 اپریل کو شہر قائد میں شہدا غزہ کانفرنس ہو گی، قومی اسمبلی سے اہل غزہ کے حق میں متفقہ قرارداد کی منظوری خوش آئند،سیاستدان ایوانوں سے باہر بھی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ دکھائیں
سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں،یہ وقت مذمت کا نہیں، عملی اقدام کا ہے۔ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بم برس رہے ہیں، بچے آکسیجن کی کمی سے دم توڑ رہے ہیں، اور ہم محض بیانات سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں،ہسپتال کی تباہی اور بے گناہ مریضوں، معصوم بچوں کی بے بسی نے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، مگر افسوس،مسلم حکمرانوں کے دل اب بھی نہیں پگھلے۔ غزہ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین کی آزادی قریب ہے، عالمی برادری، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کہاں گئیں، اسرائیل کے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکا جائے، اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راستے فراہم کیے جائیں،پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے.مرکزی مسلم لیگ کی غزہ لہو لہو مہم کے تحت 20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس میں قوم شرکت کر کے اہل فلسطین سے یکجہتی کا ثبوت دے.