باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ میں چار رکنی کارچور گینگ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ دو فرارہو گئے مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں
بنی پولیس اور ڈالفن پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ کار چور وں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا کار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، زخمی حالت میں گرفتار کار لفٹرز کی شناخت نیاز اور راشد کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،کار چوروں سے دو GLI کاریں اور اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول ڈویژن، ایس ڈی پی او وارث خان اور ایس ایچ او بنی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
کار چوروں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دو کار چوروں کو گرفتار کرنے پر سی پی او احسن یونس نے ایس پی راول ڈویژن اور بنی پولیس کو شاباش دی ہے، اور کہا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کار لفٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،