پنجاب ،سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرست پولیس ہے،ممتازچانگ

صادق آباد سے تعلق رکھنے والےپیپلزپارٹی کے ایم پی اے ممتازچانگ نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی پولیس کرتی ہے،ممتازچانگ نے مزید کہاکہ گھوٹکی اوررحیم یار خان کےکچے کے علاقہ میں 5 ایس ایچ اوز کی وجہ سے اغواء برائے تاوان کے ڈاکوؤں کیلئے جنت بن چکا ہے،ڈاکو ہرواردات میں 10، 15 لاکھ لوگوں سے وصول کررہے ہیں،
ممتازچانگ نے یہاں تک کہہ دیا کہ پولیس کے افسروں نے ڈاکوؤں کے قبضہ والے علاقہ میں زمینیں خرید رکھی ہیں اورسندھ ، پنجاب کےکچےکے علاقے میں ریاست کے اندر ریاست بنائے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بااثر سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی اور غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے، لوگوں میں ڈاکوؤں کے ساتھ ساتھ پولیس کا خوف بھی ہے۔ممتازچانگ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے تعلقات کے الزام میں برطرف ہونے والے ایس ایچ اوز پھر بحال ہو کر آگئے، ان ایس ایچ او ز کے لیے یہ علاقہ دبئی بن گیا ہے، یہاں انہیں اتنا پیسہ ملتا ہےکہ ایس ایچ اوز یہاں کی پوسٹنگ سے ہٹتے ہی نہیں ہیں،چاہے کچھ بھی کرنا پڑے،کرگذرتے ہیں.

Leave a reply