پولیس 26 نومبر 2024 کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد کو نامزد کیا گیا ہے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی
ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت
پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی
بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی نہیں کر سکتا، کیرالہ ہائی کورٹ
ایران کی پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش








