سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کا 15 کال پر فوری ریسپانس خودکشی کی کوشش کرنے والی 8 بچوں کی ماں کو بچا لیا
تفصیل کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ زندہ پونچا کی رہائشی 8 بچوں کی ماں 45 سالہ ساجدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر چھری سے اپنی اور بچوں کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی. محلہ داروں کی طرف سے 15 پر واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے معاملہ کا نوٹس لیا

ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ نے ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی 45 سالہ ساجدہ 8 بچوں کی ماں ہے جن میں چار بچے پیدائشی طور پر معذور ہیں ، خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والی ساجدہ نامی خاتون کرایہ کے مکان میں رہتی ہے،خاتون کا تین ماہ سے کرایہ واجب الادا تھا بجلی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کا میٹر بھی منقطع ہو چکا تھا

خاتون کا خاوند معمولی مزدوری کرتا ہے جس سے 10 افراد پر مشتمل بڑی فیملی کی گزر بسر مشکل ہے خود کشی کی وجہ بچے چارروز سے بھوکے تھے
خاتون ساجدہ نے دل برداشتہ ہو کر بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی اور چھری سے خود کو زخمی کر لیا۔ ایس ایچ او ہیڈمرالہ نے ڈی پی او حسن اقبال کی کی ہدایت پر ساجدہ کے مکان کا 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا اور خاتون کو ساتھ والے گھر سے بجلی کا کنکشن فراہم کروایا اور خاتون کو ایک ماہ کا راشن لے کر دیا

ڈی پی او نےشوہر کو مناسب روزگار دلانے کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہارکیا بچوں کی خاطر آئندہ ایسے انتہائی اقدام سے باز رہنے کا خاتون نے عہد کیا ہے

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 بچوں کی ماں کی زندگی بچانے جیسے شاندار اقدام پر ہیڈ مرالہ پولیس کو شاباش دی ہے

Shares: