پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور 50 ہزار روپےدینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اور پولیس کے شہدا کی ایک لمبی داستان ہے ہم نے پولیس شہدا کے پیکج میں اضافہ کیا،پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں اور صوبے کے تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری پولیس جن دہشتگردوں سے مقابلہ کر رہی ہے وہ عام دہشتگرد نہیں، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں،پولیس کا بجٹ پچھلے سال بڑھا کر 124 ارب روپے تک لے گئے تھے اور رواں سال پولیس کا بجٹ 124 ارب روپے سے بڑھا کر 158 ارب روپے کیا پولیس کا بجٹ بڑھایا ہے تاکہ سہولیات کی کمی نہ ہو، ہمیں شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھنا ہے شہادت کا درجہ بہت بڑا ہے اور ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے پولیس فورس کے مسائل کی نشاندہی کی ہے اور ہم شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔

ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی، امریکی جنگی طیارے حرکت میں آگئے

Shares: