ٹانک، پولیس گاڑی پر حملہ،ایک جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 22 زخمی
ٹانک پولیس گاڑی پر حملہ،ایک جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 22 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں ایک شہری کی موت ہو گئی ہے جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں ہیں، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
پولیس حکام کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ مروت مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملہ ہوا،حملے میں ایک زخمی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، ڈی پی او ٹانک وقار احمد کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آورزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ٹانک میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹانک کی ایمبولینس ہمراہ میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ٹانک منتقل کردیا۔ تین شدید زخمیوں کو ریفرل ایمبولینس کے ذریعے ڈی آئی خان منتقل کر رہے تھے ایک شخص راستے میں دم توڑ گیا۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟