راولپنڈی: پٹرولنگ پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سب انسپکر اویس کی سربراہی میں پولیس ٹیم تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزارہ کالونی راولپنڈی میں گشت پر تھی کہ دو افراد میں سے ایک شخص پولیس کو دیکھ کر مشکوک انداز میں فرار ہوا جس کوپکڑ کر پولیس موبائل میں منتقل کیا تو نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔
انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیں۔
لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش
آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر اور اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے آر پی او سید خرم علی نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آر پی او نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام بھی دیا. تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں گزشتہ رات گشت پر مامور سب انسپکٹر اویس، کانسٹیبل محمد وقاص اور عاطف ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، آر پی او سید خرم علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے دوران اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے والے افسران وجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،








