ڈی آئی خان :ٹانک میں معروف وکیل پر پولیس تشدد ،لہو لہان حالت میں ہسپتال منتقل

ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ٹانک کے بازار میں سٹی تھانہ کی حدود میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے اور ان کو لہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ہے ٹانک کے وہ وکلاء سراپا احتجاج ہیں
ٹانک میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس تشددلہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد انتہائی سفاکانہ فعل ہے،وکلا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں سراپا احتجاج،

احتجاج جاری مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر ضلع بھر میں شہری کھلے عام ڈبل سواری پر سواری کر رہے ہیں مگر وکلاء کے ساتھ یہ رویہ قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ حیات اللّٰہ تشویش ناک حالت میں اور ان کو اس طرح بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے سر پر شدید چھوٹیں آئی ہیں

وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس موٹر سائیکل پر پابندی کے حوالے سے بالکل سنجیدہ نہیں ہے، وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پابندی کی آڑ میں ایک معروف وکیل کو گالم گلوچ اور اس کے بعد تشدد ایک افسوسناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، وکلاء برادری جلد ہی لائحہ عمل ترتیب دے گی
دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا

Leave a reply