پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی،قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا ،پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کو وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ آمدہوئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف پولیس یونیفارم میں ملبوس تھیں،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو آمد پر روایتی پولیس "کین بیٹن” پیش کی گئی ، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے چاک و چوبند دستوں نے جنرل سلامی پیش کی ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے جیپ پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا ،پولیس بینڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ولولہ انگیز دھنیں پیش کرتا رہا،پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ نے حلف اٹھایا ،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی اہلکاروں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے،
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے