پولیس اہلکار کو قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ
قصور
کل پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار محمد سلیم کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق کل ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار محمد سلیم کو قتل کرنے والے ملزمان عارف عرف گوگا،محمد عامر،سلیمان عرف مانو اور یاسر کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقتول کے بھائی محمد خلیل کی مدعیت میں بجرم 302,148,149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
کل محمد سلیم، جو کہ پیٹرولنگ پولیس قصور کا اہلکار ہے اور ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ قصور میں تعینات تھا ، کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنی زوجہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال داوئی لینے گیا تھا کہ اس کی زوجہ کے سامنے ملزمان نے اس کو موٹر سائیکل سے اتارا اور اس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے