قصور
ڈی پی او کے حکم کے باوجود 10 دن گزرنے کے باوجود تھانہ اے ڈویزن قصور ایف آئی آر پر ملزم گرفتار کرنے سے قاصر
تفصیلات کے مطابق 10 دن قبل مقامی تاجر اور فلاحی،سماجی کارکن چوہدری خاور مسعود کا ڈگری کالج گراونڈ قصور میں نماز جنازہ پڑھتے ہوئے نامعلوم چور جیب سے موبائل لے اڑا جس پر تاجر اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ اے ڈویژن گیا تو مقامی ایس ایچ او کو موجود نہ پاتے ہوئے محرر کے دفتر میں چلا گیا تو آگے منشی محرر دفتر ٹائم مین حقہ کے کش لگانے میں مصروف تھا اور ایس ایچ او کے بارئے لاعلمی کا اظہار کر رہا تھا جس پر تاجر نے قصور ڈی پی او کے دفتر پیش ہوکر آپنا موقف بیان کیا تو ڈی پی او نے ذاتی طور پر مقامی پولیس کو ایف آی آر اندراج کا حکم دیا جو جلد ہی درج تو ہوگئی مگر آج تک مقامی پولیس کی موبائل ریکوری اور ملزم کی گرفتاری میں بے بس نظر آرہی ہے جس پر مقامی سماجی، فلاحی افراد، ووکلا نے حکام بالا سے ملزم کی گرفتاری اور موبائل ریکوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: