قصور
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس قصور کی مرحلہ وار کرونا ویکسنیشن جاری،عمر کے حساب سے تمام جوان اور افسران کی کرونا ویکسینیشن پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کے تمام افسران اور ملازمان کی کرونا ویکسینیشن جاری ہے
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن شبیر حسین سب انسپکٹر کے مطابق DHQ ہسپتال قصور میں تمام پٹرولنگ اہلکاروں کی مرحلہ وار ویکسینیشن کروائی جارہی ہے پہلے مرحلے میں پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن بھی ہوچکی اور اب چالیس سال سے کم عمر والے ملازمان کی ویکسنیشن کروائی جارہی ہے
ڈی ایس پی پٹرولنگ غیاث الدین کے مطابق پولیس بطور فرنٹ مین کرونا کا سامنا کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس کی کرونا ویکسینیشن ناگزیر ہے
پٹرولنگ پولیس کرونا کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلارہی ہے اور لوگوں کو ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال اور کرونا SOP پر عمل درآمد کی ترغیب دے رہی ہے

پولیس میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل جاری
Shares:







