قصور
مقامی صحافی کے کزن کیساتھ ہوئی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان پکڑے گئے، موٹر سائیکل و نقدی بھی برآمد ہوئی تاہم متاثرہ شہری کو کچھ واپس نا ملا،پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی،ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل
تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی میاں خلیل صدیق کے کزن کیساتھ چند ماہ قبل واردات ہوئی جس کی ایف آئی آر درج ہے اور ملزمان پکڑے بھی جا چکے ہیں اور مال مسروقہ بھی برآمد ہو گیا تاہم پولیس مال مسروقہ دینے سے انکاری ہے
ابتسام ولد احمد علی قوم آرائیں سکنہ کوٹ غلام محمد قصور 6/2/23 کو کاروبار کے سلسلے میں موضع نول گاؤں سے قصور کی جانب جا رہا تھا کہ کھارا موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ 50000 سے زائد نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی اور ایف آئی آر درج کروائی گئی
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمان پکڑے گئے جنہوں نے واردات کا اقرار بھی کیا اور موٹر سائیکل و نقدی برآمد کروائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کو نا تو موٹر سائیکل ملی ہے نا ہی رقم ملی ہے جبکہ متاثرہ شخص کی طرف سے بار بار مطالبے پہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے
تھانہ صدر قصور رابطہ کرنے پہ تفتیشی افسر تنویر کہتا ہے کہ ایس ایچ او میاں جسیم نے رقم و موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے اور وہ دے گا جبکہ ایس ایچ او کہتا ہے کہ موٹر سائیکل و نقدی تفتیشی دے گا
اس ساری صورتحال پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے
متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے