جتوئی : پولیس کی وردی میں چھپے بھیڑئے نے حقیقی چچاکے گھر گھس کربوڑھی دادی چچا پر بہیمانہ تشدد کرڈالا

باغی ٹی وی ،جتوئی (نذیر شجراء ) تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع بیر بند میںوردی کا گھمند پولیس ملازم نے اپنے حقیقی چچا اور دادی کو نہ بخشا گھر میں گھس کر بہمانہ تشدد متاٹرین! کی ڈی مظفر گڑھ سے انصاف کی اپیل
تفصیل کے مطابق تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع بیر بند کے رہائشی عبدالستار .دلدار اور جندن مائی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے اپنے بھتیجے اسد بلہ اس کے والد کے فوت ہونے کے بعد پروش کی اور اسے تعلیم بھی دلوائی اور جوان ہونے پر پولیس کی نوکری مل گئی ہم اپنے قریبی رشتہ دار کے ساتھ اپنی بیٹی کا رشتہ کیا تو وردی کے گھمنڈ یا نشہ پولیس ملازم اسد نے ہمارے گھر میں گھس کر خواتین بچوں اور بزرگوں بر لاٹھی چارج شروع کردی اور لاتوں مکوں سے ہم لوگوں پر بہمانہ تشدد کیا جس سے ہم زخمی ہو گئے اور پولیس ملازم اسد نے ہم پر تشدد کرنے کے ون فائیو پر کال کر دی اور پولیس نے الٹا اپنے پیٹی بھائی کو راضی کرنے کے لیے ہمیں گرفتار کر کے ساری رات شہر سلطان حوالات میں بند رکھا صبح کو ایس ایچ او نے ہمیں گالیاں دیتے ہوئے چھوڑ دیا اور ہم نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو پولیس ملازم کے خلاف درخواست گذاری ہے کیونکہ پولیس شہر سلطان اپنے پیٹی بھائی کےخلا ف کوئی کارروائی نہیں کی متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے جب مرضی آئے ہمارے گھروں میں گھس کر خواتین بچوں اور بزرگوں پر تشدد کرتا ہے متاثرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسد کو وردی کا گھمند ہے اس سے ہم لوگوں کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر اور آر پی او ڈی جی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply