محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

0
99

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرم کے موقع پرشبقدر پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے گئے،

دہشت گرد محرم الحرام میں دہشت گردی کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہے تھے۔دورانٹاروگیشن دہشت گردوں نے تھانہ حواجہ وس پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار تیار کرنے، سرو کلے وشبقدر کے پولیس موبائل اورپولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میںچند شر پسند دہشت گردی کے بڑے منصوبے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اطلاع کے فوری بعد ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے عملی اقدامات شروع کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3خطرناک دہشتگرد لقمان خان عرف حبیب ولد پیر محمد ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر ، بخت ریان ولد بخت راج ساکن شہباز خان کورونہ شبقدر اور محمد تاج عرف تاج گل ولد سرتاج ساکن گندھاب شانی خیل حال غریب آباد شبقدر کو ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔

دہشت گردوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی نشاندہی پر بارودی مواد دو IEDاور تین ہینڈ گرنیڈ برآمدبرآمد کر لئے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقد فاروق زمان خان نے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کا لعدم تتظیم سے ہے۔دہشت گردلقمان اور بخت ریان کالعدم تنظیم کے کمانڈر عبداللہ عرف خان جی کے حکم پر بھتہ سے متعلق دھمکی آمیز فون کالز کرتے تھے

جبکہ اسی گروپ نے ماضی میں چارسدہ اورپشاور کے لوگوں کے گھروں خطوط پھینک کر اور فون کالزکے ذریعے ان سے بھتہ وصول کیا تھا۔دونوں ملزمان کے قبضہ سے بھتہ میں استعمال ہونے والی افغانستان کی 3سم جیکٹ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔دونوں دہشت گردوں نے سال 2014میں پرمجیت سنگھ کا بھتہ کے انکار کرنے پر عبداللہ عرف خان جی گروپ کے ذریعے قتل کیا تھا۔ ڈی ایس پی شبقدر نے مزید کہا کہ تیسرا دہشت گرد محمد تاج کالعدم تنظیم کے خطرناک کمانڈر منصف عرف حنیف کا سہولت کار تھا۔جوکہ افغانستان میں کئی بار اس سے مل چکا تھا۔ اسی طرح گرفتار تینوں دہشگرد وں نے تھانہ حواجہ وس پر حملے کے لیے ایک خودکش بمبار کوتیار کیا تھااور سرو کلے وشبقدر کے پولیس موبائل اورپولیس اسٹیشن کوبھی نشانہ ان کے پلاننگ میں شامل تھا۔گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیاگیا ہے۔

Leave a reply