انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر

0
37

اسلام آباد:انسداد پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ پولیو پروگرام رپورٹ کے مطابق ملک کے 46 اضلاع میں 71 لاکھ بچوں کو کامیابی سے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مخالف فیس بک اور یوٹیوب سمیت 75 اکاؤنٹ بلاک کئے گئے۔رات گئے پولیومہم کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ تفصیلات بتائی گئیں، بعض علاقوں میں‌یہ مہم جاری ہے

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے تشدد یا بدتمیزی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46اضلاع میں سے 6 ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بہترین رہی جبکہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی بھی زبردست رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج کیے بغیر انکاری والدین کو قائل کرنا قابل تحسین ہے۔ مستقبل میں بھی زبردستی اور بندوق کی نوک پر پولیو کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق دوسرا مرحلہ 2 ستمبر کو شروع ہوگا جس میں بلوچستان کے بعض دور دراز علاقوں میں پولیوکے قطرے پلائے جائیں‌گے

Leave a reply