سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض س) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ)شاہ میر اقبال نے کہا ہے کہ پولیو ایک جان لیوا موذی مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے لازمی ہے 5سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں
اس امر کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ہمراہ مائیکرو پلان مرتب کریں اور نومبر میں قومی انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام پیشگی انتظامات کو اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، اسسٹنٹ کمشنرز سیالکوٹ غلام سرور، سمبڑیال احسن ممتاز، پسرور قمر منج، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو وائرس کے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے اور علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائے کہ وہ عوام الناس کو تاکید کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کے ہمراہ تعاون کریں۔