اسلام آباد: ملک میں پولیو کے چار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں برس متاثر ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی۔
باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق 4 نئے پولیو کیسز جیکب آباد، کراچی اور ڈی آئی خان میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک 32 ماہ کی بچی اور 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہےاسی طرح کراچی میں ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں ایک 72 ماہ کا بچہ بھی پولیو سے متاثر ہوا ہے جبکہ ڈی آئی خان میں ایک 22 اہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوانئے کیسز کے بعد ملک میں رواں برس پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔








