ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو اس سال کے پی سے رپورٹ ہونے والا ساتواں کیس ہے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے-
قومی ادارہ صحت کے مطابق، یہ کیس ٹانک کے یونین کونسل اماخیل سے تعلق رکھنے والے 18 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا اس تازہ ترین کیس کے ساتھ، 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جن میں سے سات خیبر پختونخوا، چار سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات
پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس تاحال مقامی سطح پر موجود ہے، دوسرا ملک افغانستان ہےعالمی سطح پر وائرس کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور غلط معلومات کی وجہ سے پیشرفت میں رکاوٹ آرہی ہے رواں سال پاکستان میں اب تک تین قومی انسداد پولیو مہمات فروری، اپریل اور مئی میں چلائی جاچکی ہیں، تاہم پولیو کے خاتمے کی مہمات اکثر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔
مئی میں، پاکستان نے اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، جس کا ہدف پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو ویکسین دینا تھا، حکومت نے سال کے اختتام تک پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سوات حادثہ،مولانا فضل الرحمٰن کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار