کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،ٹیم محفوظ

فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی
0
36
crime

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی بھی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے کہ دہشتگرد حملے میں ملوث درندے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی صحتمند زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی سوچ اور عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں، جبکہ عوام بھی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں

واضح رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک

بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ نے بتایا کہ 7 روزہ مہم کے لیے ہیلتھ ورکرز کی 11 ہزار 539 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے شاہ شمس میں بھی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیاپولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا اور گھر جارہا تھا-

قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر …

Leave a reply