پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ

پولیو-ٹیم-سے-بدتمیزی-کرنے-والوں-کے-خلاف-مقدمہ #Baaghi

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

مقدمہ پولیو ورکر عمران اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا، ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے حکم پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کردی گئی، 20 ستمبر تا 24 ستمبر تک پولیو ٹیمز ڈور ٹو ڈور جائیں گیں،169 یونین کونسلز میں 06 ہزار 327 پولیو ٹیموں کےلئے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،مجموعی طور پر 498 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس تعینات کئے گئے ہیں،سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ڈویژنل سطح پر پولیو ٹیموں کےساتھ فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں، ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی ڈویژن کی 37 یونین کونسلز میں 909 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، سول لائنز ڈویژن کی 17 یونین کونسلز میں 394 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، ماڈلٹاؤن ڈویژن کی 33 یونین کونسلز میں 1525 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے صدر ڈویژن کی 23 یونین کونسلز میں 496 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 19 یونین کونسلز میں 1314 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، کینٹ ڈویژن کی 40 یونین کونسلز میں 1716 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کو پولیو کے خاتمے میں مشکلات کاسامنا ہے

@MumtaazAwan

دوسری جانب ایک اور واقعہ میں جائیداد کے تنازعے پر بھائی نے بھائی اور ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزم شہزاد نے ماں اور بھائی کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے بد بخت بیٹے نے اپنی 75 سالہ ماں اور 50 سالہ بڑے بھائی کو قتل کیا، ملزم شہزاد نے ماں اور بھائی کو مکان کے تنازعہ پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

قبل ازیں لاہور پولیس کا گداگروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری جاری ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے، 11 روز میں 2560 مقدمات درج، 2707 گداگر گرفتار کئے گئے، سٹی ڈویژن میں 550 اور کینٹ ڈویژن میں 312 گداگروں کو پکڑا گیا،سول لائنز میں 525 اور صدر ڈویژن میں 491 گداگروں کو پکڑا گیا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 333 جبکہ ماڈلٹاؤن ڈویژن میں 496 گداگروں کو پکڑا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کےخلاف 132 مقدمات درج کروائے گئے، گداگروں کے پیچھے منعظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے،بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جارہا ہے، نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جارہا ہے، عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کےلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،

Comments are closed.