کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ کے ضلع کراچی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے
0
85
Polio Virus

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع کراچی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہےجس کا جینیاتی تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا ر ہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں۔

جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

پولیو وائرس کیا ہے؟

پولیو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے۔ پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔ سن 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کراکر دیے جانے کے بعد 2014 میں ناجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے۔ اور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں عام طور پر یہ علامات نظر آئیں گی، گلے کی سوزش، بخار، تھکاوٹ، قے یا متلی
سردرد، پیٹ میں درد یہ علامات عام طور پر 2 سے 5 دن کے بعد اپنے طور پر دور ہو جاتی ہیں۔ پولیو وائرس انفیکشن کے ساتھ لوگوں کے ایک چھوٹے تناسب کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے دوسرے وائرس زیادہ سنگین علامات کے ساتھ نظر آتا ہے Paresthesia (پیروں میں پنوں اور سوئیاں کا احساس)،میننجائٹس (ریڑھ کی ہڈی اور / یا دماغ کے ڈھانپنے کی انفیکشن)

صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر …

پولیو وائرس انفیکشن ہر 25 افراد میں سے تقریبا 1 میں پایا جاتا ہے۔ فالج پولیو وائرس انفیکشن کے ساتھ ہر 200 لوگوں میں سے ہر1 میں پایا جاتا ہے۔ دونوں بازو، ٹانگوں میں کمزوری یا فالج یہ مستقل معذوری اور موت کی بھی واقع ہوستی ہے کیونکہ پولیو کے ساتھ منسلک سب سے زیادہ شدید علامت یہی ہوتی ہے۔ 2 دن کے اندر وائرس انہیں سانس لینے میں مشکل پیدا کردیتا ہے اور پٹھوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

Leave a reply