اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اسمبلیوں کو توڑا کرتے تھےاوراب سیاسی آمرتوڑرہاہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےاپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسمبلیوں کو وقت سےپہلے توڑناغیرجمہوری اور غیر آئینی کام ہے، ہم نے کوشش کی تاکہ ریکارڈ پررہے ہم نےاس غیرجمہوری عمل میں ساتھ نہیں دیا۔
کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…
راناثنااللہ نے کہا کہ بعض معاملات آئینی اور قانونی ہونے کے باوجود نامناسب ہوتے ہیں، اگر الیکشن ہوتے ہیں تو بھرپور انداز میں لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ضد، انا اور جھوٹے بیانیے کی خاطرسائفروالا معاملہ چلایا، عوام میں جائیں گے توعمران خان کےکالےکرتوت سامنےرکھیں گے،
جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان
وزیرداخلہ کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں سےملکی معیشت بحرانی کیفیت سے باہر نکل آئے گی مگر ایک بدبخت شخص ملکی معیشت کو بحرانی کیفیت میں لے جانا چاہتاہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کی سمری پروہی ہوگا جو آئین وقانون کہتاہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ آخرمیں جوعمران خان کے ساتھ ہوناہےپھرپتہ لگے گا۔
وزیراعظم کے دورہ یو اے ای پر مشترکہ اعلامیہ جاری
دوسری طرف گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی، اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر آج رات دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےآئینی ماہرین سےمشاورت مکمل ہو گئی، گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پردستخط کرسکتے ہیں،جس کےبعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔