لاہورپولیس کے اینٹی نارکوٹکس یونٹ کےانچارج ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ ر روپے اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،ڈی ایس پی فرار ہو گیا-

باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے اینٹی نارکوٹکس یونٹ بنایا، گلشن اقبال میں تھانے کے انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال تھے لیکن جب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تو یونٹ کے انچارج ڈی ایس پی کے گھر سے ہی 8 کروڑ کیش،7 کلو آئس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی ۔

پولیس پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں-

حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، اہم کیسوں کی نگرانی کرنے والے کئی افسران تبدیل ہوگئے یہ تبادلےباقاعدہ طور پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے ہوئے ہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں گریڈ 20 کے 7 گریڈ 19 کے 4 گریڈ اور 18 کے 9 افسران شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر مجاہد اکبر خان کا بھی تبادلہ کیا گیا، مجاہد اکبر خان کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی منتقل کیا گیا، یاسین فاروق کو ڈائریکٹر ٹرینگ اسلام آباد سے ڈائریکٹر بی ایم ایس ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹرمنتقل کیا گیا ہے احسان منظور کا ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا، عمران محمد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائم ونگ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون منتقل کیا گیا ہے۔

رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

نوٹیفکیشن کےمطابق طارق پرویز کا ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن اسلام آباد ہیڈ کوراٹر سے ڈائریکٹر لاء آپریشن ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تبادلہ ہوا جبکہ سید شاہد حسین کا ڈائریکٹر اینڈ ایڈمنسٹریشن سائبر ونگ ایف آئی اےاسلام آباد تعینات کیا گیا انعام اللہ خان گنڈا پور کو ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن ایف آئی اےتعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے مسعود نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں۔

Shares: