پشاور:ضلع کرم میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز ہوگیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان سمیت 14 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے جبکہ 143 پولنگ سٹیشنز میں سے 119 کو حساس جبکہ 24 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

ضمنی انتخاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Shares: