پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری،چار کشمیری شہید

0
62

پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری،چار کشمیری شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے

پونچھ میں بھارتی فوج نے گھر گھر آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے، پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 9 فوجی اہلکار جہنم واصل ہو چکے ہیں، اس حملے کے بعد بھارتی فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا اور کشمیریوں پر مظالم ایک بار پھر شروع کر دیئے اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کو حریت پسندوں کے تعاقب میں کوئی کامیابی نہیں ملی ،فوج کا آپریشن کئی روز سے جاری ہے تا ہم بے گناہ کشمیریوں کو نہ صرف گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں شہید بھی کیا جا رہا ہے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری شہید کیا ہے، پونچھ میں قابض سکیورٹی کا فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے

بھارتی فوج نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پونچھ کے سرن کوٹ علاقے میں درہ گلی میں حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جس پر حریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں پر متعدد حملے کئے جس میں متعدد بھارتی فوجی مارے گئے ۔ہفتہ کو مزید دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن سے وائرلیس پر رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ بھارتی فوج نے تین میل علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور مزید فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے اس آپریشن میں کمانڈوز کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی استعمال کئے جا رہے ہیں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کافی تعداد میں فوجی مارے جانے سے بھارتی فوج شدید تشویش کا شکار ہے

بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن مینڈھر ، سرنکوٹ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں کیا جا رہا ہے، ۔قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ پیرا کمانڈوز کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ فوجی آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر رہے ہیں

اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ کئی فوجی کانوائے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہے ہیں، پہلے ہی 9 لاکھ کے لگ بھگ فوج تعینات ہے، خدشہ ہے کہ بھارتی سرکار کوئی بڑی گھناونی سازش کرنے جارہی ہے۔

دوسری جانب حریت رہنما یاسن ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا خون کشمیر کی گلیوں میں بہایا گیا،اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے سولہ کشمیریوں کو شہید کیا،کیا دنیا صرف مذمت تک محدود رہے گئی،اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے پانچ کشمیری صحافیوں کو تشدد کے بعد حراست میں لیا، بھارتی فوج کی جانب سے جیل میں صحافیوں کو ٹارچر کیا جارہا ہے۔کشمیری صحافیوں کو رہا کیا جائے۔کشمیری صحافیوں کو محض یہ جرم ہے بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتے ہیں،عالمی صحافتی تنظیمیں کشمیری صحافیوں کی گرفتاری پر آواز بلند کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

Leave a reply