بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ پوجا بیدی نے نوے کی دہائی میں ایک ایسا اشتہار کیا کہ اس کے جاری ہوتے ہی پوجا کو شہرت مل گئی وہ الگ بات ہے کہ اس اشتہار پر بعد میں پابندی لگ گئی ۔ لیکن اس اشتہار نے پوجا بیدی کو بالی وڈ میں جگہ حاصل کرنے میں آسانی کر دی ۔ ان کے والد معروف اداکار کبیر بیدی ہیں۔ اداکارہ نے میرے گھر کا ماحول بہت مختلف تھا میرے والدین کھلے مزاج کے لوگ تھے ۔میں ایک باغی طبیعت کی لڑکی تھی ،انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں منشیات کا استعمال نہیں کرتی تھی جس پر میرے والدین نے مجھے شرمندہ کیا اور بیک ورڈ چائلڈ کہا ، بلکہ میری ماں نے تو پوچھا کہ آخر تمہارا مسئلہ کیا ہے تم کیوں منشیات کو ہاتھ نہیں لگاتی۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں کوئی

روک ٹوک نہیں تھی میں رات کے کسی بھی پہر گھر جا سکتی تھی ۔ میں جب بھی کوئی لباس پہنتی میری ماں مجھے سیکسی کہا کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے دوست تھے ۔ یاد رہے کہ پوجا بیدی نے بالی وڈمیں اپنا کیرئیر بہت مختصر رکھا انہوں نے چند ایک فلموں میں کام کیا ان کو بالی وڈ کی سٹائلش اداکارہ بھی کہا جاتا تھا ، اب ان کی بیٹی عالیہ بھی بالی وڈ میں کام کررہی ہیں گوکہ وہ ابھی تک نام اور مقام نہیں بنا سکیں۔

Shares: