چونیاں:شہر وگردونواح میں ناقص گوشت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

بڑے کا گوشت 900،1000 روپے جبکہ بکرے کا گوشت 1300،1400 روپے میں فروخت ہونے لگا

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) شہر بھر اور گردونواح میں ناقص گوشت کا کاروبار عروج پر ،محکمہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، چونیاں، چھانگامانگا، الہ آباد اور گردونواح کے دیہاتوں میں بیمار لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

کٹے اور گائے کا گوشت 900،1000 روپے اور بکرے کا گوشت 1300،1400 روپے فروخت کیا جا رہا ہے، اس مہنگائی کے دور میں اس قدر مہنگا گوشت خریدنے کے باوجود لوگ بیمار ہو رہے ہیں

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کو منتھلیاں وصول ہوتی ہیں اس وجہ سے بیمار جانوروں کیساتھ مرے ہوئے جانور بھی دھڑلے سے عوام کو کھلائے جا رہے ہیں،

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی یے ،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صحت مند اور حلال گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت وقت کو فلفور اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments are closed.