اوچ شریف: کپاس کی بوائی کاسیزن،سیڈ مافیاء خوبصورت پیکنگ ناقص بیج کسانوں کو دینے کیلئے تیار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)کپاس کی بوائی کا سیزن قریب آتے ہی سیڈ مافیا نے کسانوں کو لوٹنے کے لیے کمر کس لی گھٹیا اور ناقص بیج کی اعلیٰ کوالٹی بیگز میں خوبصورت پیکنگ جاری ،ایک ہی قسم کے بیج کی مختلف کوالٹی بیگز میں پیک کرکے کسانوں کو لوٹنے کا پلان تیار ،محکمہ زراعت کے افسران اینڈ کوالٹی کنٹرول مکمل خاموش، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر اور اس کے قریب و جوار میں ناقص، غیر معیاری اور غیر منظور شدہ کپاس کے بیج کی تیار ی کھلے عام اور دھڑلے سے جاری ہے ،جسے بعد میں مختلف پیکنگ کے ذریعے پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانے لگا جن کے استعمال سے کپاس کی فصل کو زبردست نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

محتاط اندازے کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں تقر یبا 80فیصد غیر معیاری اور بغیر تصدیق شدہ بیج فروخت ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ غریب کاشتکار کو کا شت بار بار کرنا پڑ سکتی ہے جس سے نہ صرف کھیت کی تیاری کا مراحلہ کے اخراجات دوبارہ کر نا پڑتے ہیں بلکہ مہنگے داموں کھاد وپانی وغیرہ بھی دوبارہ لگانا پڑتا ہے

جبکہ اس ساری صورتحال کے باوجود محکمہ سیڈ اور محکمہ زراعت سمیت ضلعی وتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہےشہریوں محمد عارف ، وقاص، حبیب خان، شمس خان کامران سعید، ذیشان و دیگر نے غیر معیاری، ناقص اور غیر منظور شدہ کپاس کے بیج کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے عملی اقدامات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply