قصور میں حالات ابتر
سٹی تھانہ چونیاں کی حدود میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جابحق عوامی و سماجی حلقوں میں شدید خوف کی لہر
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی چونیاں یاسر علی کے آتے ہی علاقے میں وارداتوں کا سلسلہ برھ گیا ہے جس سے پورا علاقہ چوروں اور ڈاکووں کے حوالے ہو کر رہ گیا ہے گزشتہ سب بھی سٹی تھانہ چونیاں کی حدود میں ڈاکووں نے ڈاکو ناکہ مین روڈ چونیاں پر لگا رکھا تھا اور لوٹ مار کر رہے تھے کانسٹیبل صغیر احمد اپنی ڈیوٹی ختم کر کے تھانہ چھانگا مانگا سے واپسی گھر جا رہا تھا کہ ڈاکووں نے کانسٹیبل کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس سے کانسٹیبل صغیر احمد شدید زخمی ہو گیا جسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ راستے میں وہ دم توڑ گیا اس واقعے کے بعد عوامی و سماجی حلقوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے شریف شہریوں نے مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہی کسی ایماندار اور فرض شناس افسر کو تعینات کیا جاتا پٹرولنگ اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جاتا تو آج یہ واقعہ؛ سانحہ رونما نہ ہوتا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب؛ آئی پنجاب؛ آر پی او شیخوپورہ رینج؛ اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اور راشی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے ایس ایچ او یاسر علی کھنگوڑا کو فوری معطل کر کے علاقہ بدر کیا جائے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں اور کسی محنتی اور فرش شناس اور کرائم فائٹر افسر کو تعینات کیا جائےتاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے

Shares: