کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

ہفتہ وار عام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے دل دہلا دینے والی صدائیں آ رہی ہیں، جہاں والدین اپنے بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے آسمان کی طرف فریاد کر رہے ہیں۔انہوں نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کو مزید قربان ہونے سے بچایا جائے۔

پوپ لیو نے کہا کہ غزہ میں شہری بھوک سے نڈھال ہیں اور شدید بمباری سے بچنے کے لیے چھپنے پر مجبور ہیں، جو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا المیہ ہے۔ویٹی کن سٹی سے جاری بیان میں پوپ نے کہا، "میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ جنگ بند کی جائے، یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کا احترام کیا جائے۔”

واضح رہے کہ پوپ کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ عالمی سطح پر ایک مذہبی پیشوا کی طرف سے ایسے سخت الفاظ کا استعمال اس بات کا غماز ہے کہ اب بین الاقوامی برادری کے ضمیر پر بھی بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس بیان کے بعد انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور امن پسند حلقے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک بار پھر سرگرم ہو چکے ہیں۔

مانع حمل انجیکشن اور خواتین کی صحت ،ایک اہم وارننگ

سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

لائیو پروگرام میں چینی ماہر وکٹر گاؤ کا بھارتی جنرل بخشی کو کرارا جواب

Shares: