پوپ فرانسس کا مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام

نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے
AI

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا ہے-

باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا کہ تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کےلیے مذہب کا استعمال بند کیا جائے، قتل، دہشتگردی، جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خدا کا نام استعمال کیا جانا بند کیا جائے-

پوپ فرانسس نے مغربی افریقی ملک نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے پرامن حل کی امید ظاہر کی پوپ نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کہا کہ وہ ملک میں امن اوراستحکام کی اپیل میں شامل ہو کر تشویش کےساتھ واقعات کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے بین الا قوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ سب کی بھلائی کے لیے جلد از جلد ایک پرامن حل تلاش کیا جائے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

واضح رہے کہ باغی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نائیجر کے جمہوری طور پر منتخب صدر کا تختہ الٹ دیا تھا، اور مذاکرات کی زیادہ تر کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تیزی سے خود کو اقتدار میں شامل کر لیا تھا۔ صدر محمد بازوم، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو دارالحکومت میں نظر بند رکھا گیا ہےنائجر کی نئی فوجی حکومت اور مغربی افریقی علاقائی بلاک ECOWAS کے ایک وفد کے درمیان اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت میں مبینہ طور پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرعالمی سطح پر غور و فکرکا مطالبہ بھی کیاانہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنےکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔

سمندری طوفان امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحل سے ٹکرا گیا

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنےکی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

Comments are closed.