سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے اور خوشحال کنبے کی تشکیل کیلئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی،
وسائل کے مطابق فیملی سائز ہونے سے ہی بچوں کی غذائی، پڑھائی اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے جس سے ہر بچے کو مناسبت توجہ ملتی ہے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مقامی حکام سمیت ممبران کوآرڈی نیشن کمیٹی نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد ہی زمین کا بندوبست کرلیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں تمام فیملیز ہیلتھ مراکز /سہولیات کی گوگل میپ پر مارکنگ کی جائے تاکہ شہری بوقت ضرورت اپنی قریب ترین سنٹر رجوع کرکے سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں میں مختصر فیملیز سائز کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھرپور آگاہی مہم چلائے ۔
۔۔۔