پورا ملک کس کی طرف دیکھ رہا ہے؟ خورشید شاہ نے کس سے لگائی امید؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ شاہ بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی گئی

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے گی،پی ڈی ایم اپنے فیصلے ضرور کرے لیکن استعفے حل نہیں، اس وقت ملک میں گندی سیاست چل رہی ہے ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی،اب صرف عدلیہ کے کورٹ میں گیند ہے، پورا ملک اب عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، لانگ مارچ ضرور ہوگا ،اسمبلیوں سے استعفے مسئلے کا حل نہیں ،اسمبلیوں سے باہر رہ کر ہم ان معاملات پر لڑنہیں سکتے،

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Shares: