سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کورنگی میں کاٹی کے دفتر میں تاجر رہنماؤں سے خطاب میں کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جو سی پیک کا حصہ اور پورٹ کے سب سے قریب واقع واحد اکنامک زون ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک کا معاشی پہیہ تاجر برادری چلاتی ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس یافتہ خواتین ورکرز اور طالبات مفت پنک ای وی سکوٹر حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ سکوٹرز ماحول دوست ہیں اور خواتین کی آسان نقل و حرکت کے لیے سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے،پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کیا، کسان کو اگر سپورٹ پرائس دی جائے گی تو وہ گندم کاشت کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس ملک کا پہیہ اور معیشت تاجر برادری ہی چلاتی ہے۔،ہم سمجھتے ہیں کہ تاجر برادری کو ہم جتی بھی سہولیات دیں گے تب ہی ملک میں صنعتیں لگیں گی اور روزگار ملے گا،لوگ کہتےہیں کراچی بہت گندا ہے، کراچی اتناہی گندا ہے تو پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتےہیں، باقی صوبوں میں سب اچھاہے تولوگ وہاں کیوں نہیں جاتے؟ڈھائی کروڑ کی آبادی ہے،چیلنجز ہیں لیکن مسائل پر قابو پا لیں گے،پاکستان ہم سب کا ہے، جس نے آنا ہے آئے،ہم کوشش کریں گے کہ عوام کو بہتر سہولیات دیں











