پی ٹی آئی جلسے کے لئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے ، وہیں پنجاب حکومت نے جلسے میں شرکا کی تعداد جاری کی ہے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ یہاں بلوائےگئے تھے، اب گنڈا پورکا انتظار ہےکہ آکر جلسے کو بچائیں، لاہور میں ہو کا عالم ہے،پنجاب سے صرف 3 ہزار لوگ جلسے میں شریک ہیں،یہ میرے لئے اور پنجاب کے جمہوریت پسند لوگوں کے لئے فخر کی بات ہے کہ مریم نواز کی چھ ماہ کی کارکردگی کے بعد آج پنجاب نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، فتنہ فساد پارٹی کے 2752 افراد پنجاب سے جلسے میں آیا، لاہور سے 1500 سے 1600 لوگوں نے شرکت کی ہے، گوجرانوالا سے 65 سے 85 لوگ آئے ہیں، فیصل آباد سے 63 سے 77 لوگ آرہے ہیں، ساہیوال سے 26 سے 32 لوگ موجود ہیں، ملتان سے 117 سے 155 لوگ موجود ہیں، ڈی جی خان سے 100 سے 150 لوگ موجود ہیں، میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے۔کون کون سا لیڈر کتنے لوگ لایا ہے میرے پاس پورا پلندہ ہے، عالیہ حمزہ بھی 100 سے 150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں، سردار لطیف کھوسہ صاحب 20 سے 25 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے، شیخ امتیاز صاحب 15 سے 20 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، رائے حسن نواز 60 سے 70 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، عمر ڈار 20 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے ہیں، ملک تیمور مسعود 5 لوگوں کے ساتھ گاڑی پر آئے، پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود ہیں، حلیم عادل شیخ کراچی سے لاہور فتح کرنے 60 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، عوام نے فتنہ فساد کو مسترد کیا ہے، پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے،کنٹینر لگانے اور لوگوں کو روکنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے قسم لے لیں ایک سنگل بندہ نہیں ملا جو جلسہ گاہ جارہا ہو، اس جلسی سے زیادہ لوگ تو شادی میں شامل ہوتے ہیں۔
لاہور جلسہ بھی ناکام ہو گیا،سب راستے کھلے تھے پھر بھی”جلسی”ہوئی،عطا تارڑ
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج ہمیں بڑا انتظار تھا کہ لاہور جلسے کے حوالہ سے بڑی باتیں کی گئیں، جس طرح اسلام آباد جلسہ فلاپ ہوا اور کہا گیا کہ لاہور تیاری کے ساتھ آ رہے ہیں آج جو صورتحال لاہور کی ہے لاہور کی ہر سڑک کھلی ہے،ہم نے کوشش کی کہ اسلام آباد سے بھی انکو مکمل فری ہینڈ دیا گیا،پشاور سے جو قافلے آئے،علی امین گنڈا پور دس بارہ گاڑیوں کے ساتھ موٹروے پر پنجاب داخل ہوئے،کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی، اٹک کے راستے سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں تھی، اتنی تیاری کے ساتھ، اتنے ٹایم کےبعد پورے پاکستان سے چند لوگ اکٹھے کر سکے،یہ تو ایک ناکام ترین جلسہ تھا، جس طرح یہ اسلام آباد جلسے میں ناکام ہوئے یہاں بھی خاطر خواہ لوگ اکٹھے نہ کر سکے،پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا،عوام نے انہیں مسترد کردیا ،
چودہ سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آ ئی کا شروع ہونیوالا سفر مویشی منڈی پہ ختم
مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکے۔ بھڑکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دئیے۔ خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ھے۔پی ٹی آئی رنگ باز اور بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے۔ جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہئیے جو نہیں ملے گا۔ چودہ سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آ ئی کا شروع ہونیوالا سفر مویشی منڈی پہ ختم۔
لاہور جلسہ کا وقت ختم،گنڈا پور لاہور نہ پہنچ سکے،پولیس کا ایکشن،داخلی راستے پھر بند
لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار
جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟
حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید
جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ
پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف
پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی
لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا
لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار
اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین
پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان
تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری








